Google

سورہ الاعرَاف ۔ ١٧١ تا ١٨٠

اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اورجب ہم نے ان پر پہاڑ اٹھایا گویا کہ وہ سائبان ہے اور وہ ڈرے کہ ان پر گرے گا ہم نے کہا جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑو اور جو اس میں ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ ۔١٧١

اور جب تیرے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی اولاد کو نکالا اور ان سے ان کی جانوں پر اقرار کرایا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں انہوں نے کہا ہاں ہے ہم اقرار کرتے ہیں کبھی قیامت کے دن کہنے لگو کہ ہمیں تو اس کی خبر نہیں تھی ۔١٧٢

یا کہنے لگو ہمارے باپ دادا نے ہم سے پہلے شرک کیاتھا اور ہم ان کے بعد ان کی اولاد تھے کیاتو ہمیں اس کام پر ہلاک کرتا ہے جو گمراہوں نے کیا ۔١٧٣

اور اسی طرح ہم کھول کر آیتیں بیان کرتے ہیں تاکہ وہ لوٹ آئيں ۔١٧٤

اور انہیں اس شخص کا حال سنا دے جسے ہم نے اپنی آیتیں دی تھیں پھر وہ ان سے نکل گیا پھر اس کے پیچھے شیطان لگا تو وہ گمراہوں میں سے ہو گیا ۔١٧٥

اور اگر ہم چاہتےتو ان کی آیتو ں کی برکت سے اس کا رتبہ بلند کرتے لیکن وہ دنیا کی طرف مائل ہو گیا اور اپنی خواہش کے تابع ہو گیا اس کا تو ایسا حال ہے جیسے کتا اس پر تو سختی کرے تو بھی ہانپے اور اگر چھوڑ دے تو بھی ہانپے یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا سو یہ حالات بیان کر دے شاید کہ وہ فکر کریں ۔١٧٦

جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی بری مثال ہے اور وہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے ۔١٧٧

جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دے وہی راہ پاتا ہے اور جسے گمراہ کر دے پس وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔١٧٨

اور ہم نے دوزخ کے لیے بہت سے جن اور آدمی پیدا کیے ہیں ان کے دل ہیں کہ ان سے سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں کہ ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں کہ ان سے سنتے نہیں وہ ایسے ہیں جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی گمراہی میں زیادہ ہیں یہی لوگ غافل ہیں ۔١٧٩

اور سب اچھے نام اللہ ہی کے لیے ہیں سو اسے انہیں نامو ں سے پکارو اور چھوڑ دو ان کو جو اللہ کے نامو ں میں کجروی اختیار کرتے ہیں وہ اپنے کیے کی سزا پا کر رہیں گے ۔١٨٠

2 Responses to “سورہ الاعرَاف ۔ ١٧١ تا ١٨٠”

  1. اجمل Says:

    السّلام علیکم
    میں نے آپ کو ایک بار مشورہ دیا تھا عرفان القرآن سے ترجمہ نقل کرنے کا ۔ اس کے بعد میں جود وہاں سے ترجمہ پڑھتا رہا اور محسوس کیا کہ طاہر القادری صاحب نے کچھ تراجم اپنی مرضی سے کئے ہوئے ہیں ۔

  2. pardese Says:

    وعلیکم السلام
    محترم بھائی جی
    جی مجھے یاد ہے اور میں نے اس وقت اس پر اس لئے اظہار خیال کرنا مناسب نہیں جانا تھا کہ شاید میرے کچھ بولنے سے کہیں آپ برا نہ منا جائیں
    جزاک اللہ خیر

    آپ سے ایک درخواست کرنے کے لئے مجھے آپ کا میل ایڈریس درکار ہے اگر آپ مناسب سمجھیں تو آپ میرے میل ایڈریس پر بھیج دیجیے گا۔
    urduhome@gmail.com

Leave a Reply

Englishاردو