روزے داروں کےلیےجنت کا مخصوص دروازہ
روزہ کی افضلیت کا اندازہ اس سےبھی لگایا جاسکتا ہےجنت کےدروازوں میں سےایک دروازےکا نام باب الریان ہےاور اس دروازےسےقیامت کےدن صرف روزہ داروں کا داخلہ ہوگا ان کےسوا کوئی اس دروازےسےداخل نہیں ہوسکےگا۔ اس دن پکارا جائےگا کہ کہاں ہیں وہ بندے جو اللہ کےلیےروزہ رکھا کرتےتھے (اور بھوک پیاس کی تکلیف اٹھایا کرتےتھے) وہ اس پکار پر چل پڑیں گے،ان کےسوا کسی اور کا اس دروازے سےداخلہ نہیں ہوسکےگا۔ جب روزہ دار اس دروازے سےجنت میں پہنچ جائیں گےتو یہ دروازہ بند کردیا جائےگا پھر کسی کا اس سےداخلہ نہیں ہوسکےگا۔
(بحوالہ بخاری و مسلم)