Google

زندگی

وہ ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوا تھا۔بڑا ہوا تو اچھی تعلیم حاصل کرنے کا جنون سوار ہوا۔اچھی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بڑا عہدہ بھی حاصل کیا۔غرض شہرت اور دولت میں کافی نام کمایا۔شادی کی اور اپنی زندگی میں بیوی اور پھر بچوں کے آنے سے آسودگی حاصل کی۔
بچے تھوڑے بڑے ہو گئے۔سوچا ان کو اپنے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کروائوں گا۔اور پھر اسی کام میں دن رات جت گیا۔بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوگئے۔وقت کے ساتھ اس کے اعضاء کمزورہونے لگے۔آخر کار مرنے کا وقت قریب آ گیا۔دور کہیں مسجد سے آذان کی آواز اس کے کانوں میں پڑتی ہے۔سوچتا ہے ، ساری زندگی میں نے دنیا حاصل کرنے میں گذار دی ، اب جب کہ میں مرنے لگا ہوں میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔

2 Responses to “زندگی”

  1. میرا پاکستان Says:

    یہ کہانی تو آج کے ہر مسلمان کی ہے اور اسی وجہ سے ہم ناکام ہیں۔ اس وقت کا انتظار ہے جب لوگ اپنے لائق بچوں کو شوق سے مزہب کی تعلیم دینا شروع کریں گے اور وہی دن مسلمانوں کی ترقی کے آغاز کا دن ہو گا۔
    آپ کے موضوعات اچھے ہوتے ہیں اور کافی لگن سے آپ لکھ رہے ہیں۔ امید ہے اسی طرح لکھتے رہیں گے

  2. شعیب صفدر Says:

    خوب!۔

Leave a Reply

Englishاردو