Google

دوستی

دوستی

دوستی : نام ہےاس کا کہ انسان سچےدل سےاللہ تعالیٰ کےلئےدوستی کرےدنیا یا ذاتی غرض شامل حال نہ ہو ۔
دوستی وہ ہےجو خدا تعالیٰ تک اور آخرت کی کامیابیوں تک پہنچائےلیکن اگر کسی کی دوستی اللہ تعالیٰ سےدور اور خیر سےغافل کرےتو ایسی دوستی چولہےمیں ڈالنےکےقابل ہے
دوست بنانےکا مقصد یہ ہےکہ آپ لاشعوری طور پر اس کےرنگ میں رنگ جائیں ، اس کےاخلاق و عادات آپ پر اثر اندازہوں ۔ اس لئےدوست بنانےسےپہلےاس کو پرکھیں ، اس کےدین و عمل کا اندازہ کر یں ۔ اگر وہ نیک ، مخلص ہو تو اس کی دوستی فائدہ بخش ہو گی ورنہ یہ دوستی نقصانِ عظیم کا باعث ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہےکہ انسان اپنےدوست کےمذہب پر ہو تا ہےاس لئےتم میں سےہر شخص کو یہ دیکھ لینا چاہئےکہ وہ کس سےدوستی کررہا ہے۔
اگر کسی دوست میں کوئی خامی، کمی یا بےاعتدالی ہو تو اس کا علاج یہ نہیں کہ آپ اس سےکنارہ کشی اختیار کر لیں بلکہ اس کا علاج یہ ہےکہ آپ اسےنرمی،محبت اور اخلاص سےسمجھائیںاس کی خامی دور کرنےکی کوشش کریں یہ آپ کا فرض اور اس کا حق ہے۔ ہاں اگر کسی صورت میں اس کی اصلاح نہ ہو سکےتو پھر اس کا علاج یہ ہےکہ اس سےکنارہ کشی اختیار کر لی جائے۔

3 Responses to “دوستی”

  1. افتخار اجمل بھوپال Says:

    آپ کے کتنے مخلص دوست ہیں ؟ میرا تجربہ تو بہت تلخ ہے ۔

  2. SHUAIB Says:

    دوستی، آپ بہترین باتوں سے لکھنے کی شروعات کر رہے ہیں ـ اردو بلاگز میں نئے بلاگ کا اضافہ، خوش آمدید

  3. Administrator Says:

    محترم افتخار اجمل بھوپال صاحب
    بہت سے ہیں۔اور پھر جب تک زندگی میں تجربات نہ ہو ں تو وہ زندگی کیسی۔۔تلخیوں کے بعد راحت ضرور ملتی ہے چاہے راحت کا عرصہ مختصر ہی کیوں نہ ہو۔
    خوش رہیں ہمیشہ

    شکریہ شعیب صاحب آپکی راے میرے لے محبت کا درجہ رکھتی ہے
    خوش رہیں

Leave a Reply

Englishاردو