دل
دل
مسند احمد میں ہےکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ دل چار قسم کےہیں ایک صاف دل جو روشن چراغ کی طرح چمک رہا ہو۔ دوسرا وہ دل جو غلاف آلود ہو۔ تیسرا وہ دل جو الٹا ہو۔ چوتھا وہ دل جو مخلوط ہو۔ پہلا دل مومن کا ہےجو پوری طرح نورانی ہی۔ دوسرا دل کافروں کا ہےجس پر کفر کےپردےپڑےہیں۔ تیسرا دل خالص منافق کا ہےجو جاننےکےباوجود انکار کرتا ہے۔ چوتھا دل اس منافق کا ہےجس کےاندر ایمان اور نفاق دونوں جمع ہوں۔ ایمان کی مثال اس سبزےکی طرح جو پاکیزہ پانی سےبڑھ رہا ہےاور نفاق کی مثال اس پھوڑےکی طرح جس میں پیپ اور خون بڑھ رہا ہےجو مادہ بڑھ جائےوہ دوسرےپر غالب آجاتا ہی۔
(تفسیر ابن کثیر: ج١ ص ٩٨)